پنجاب کی 8 جیلوں میں آٹا چکیاں لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

پنجاب کی 8 جیلوں میں آٹا چکیاں لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل اب جیلوں میں آٹا خریدنے کی بجائے گندم کی پسائی خود کریگا،پنجاب کی 37 جیلوں میں آٹا چکیاں لگانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔

سندھ بھرمیں غیرقانونی ایل این جی اور ایل پی جی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

محکمہ جیل خانہ جات سرکار سے گندم لیکر خود پسائی کریگا،گندم کی پسائی سے محکمہ جیل خانہ جات کو سالانہ 4 ارب روپےسے زائد کی بچت ہوگی۔

میاں فاروق نذیر کے مطابق  گرائنڈنگ مشین ،کلینگ مشین اور ایلیویٹر لگانے پر8 لاکھ 10 ہزار لاگت آئے گی،مجموعی طور پر چھوٹی جیلوں میں ایک جبکہ بڑی جیلوں میں 2 چکیاں لگیں گی۔

پٹرول 7 روپے ، ڈیزل ساڑھے 10 روپے لٹر مہنگا ہونے کا امکان

چکیاں لگانے کیلئے جیلوں میں کمرے تیاری کے آخری مراحل میں ہیں،پنجاب کی 43 جیلوں میں 60 ہزار سے زائد قیدی بند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More