تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

پاکستان و ناسپتی مینو فیکچرز ایسویسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ میں فاٹا پاٹا پر ٹیکس مراعات توسیع برقرار رکھی تو پھر ہم قانونی جنگ اور ہڑتال کریں گے۔ تیل اور گھی کی قیمت میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ 

چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن شیخ عبدالرزاق کہنا تھا کہ ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی ملز 85 روپے فی کلو ٹیکس ادا کر رہی ہیں ، جبکہ فاٹا پاٹا میں قائم ملز کی جانب سے صرف 15 روپے فی کلو ٹیکس ادا کیا جارہا ہے۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں

انہوں نے کہا کہ فاٹا پاٹا کی آبادی 61 لاکھ ہے تو 1 لاکھ میٹرک ٹن پام آئل درآمد کرنا چاہیے جبکہ وہاں کیلئے ساڑھے تین لاکھ ٹن خام آئل تیل درآمد کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ریحان شیخ نے کہا کہ نان فائلرز کا ٹیکس 0.20 فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا گیا ہے اس سے یکم جولائی سے تیل اور گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا جس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More