بانی پی ٹی آئی کے بعد شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ اور اسد قیصر پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد شاہ محمود قریشی ، پرویز الہیٰ اور اسد قیصر پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں ، جب بھی بانی پی ٹی آئی نے بلایا ملاقات کیلئے چلا جاؤں گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہم تحریک انصاف کے ورکر ہیں ، ہمارا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہی ہماری پہچان ہے ، سیاست میں کچھ جگہوں پر خطرہ ہوتا ہے کہ مجھ سے بڑا آ گیا تو کیا ہو گا۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کے بعد سب سے زیادہ تکالیف ہم نے برداشت کیں ، حکومت کے بعدکچھ لوگ ملک سے باہر چلے گئے اور کسی نے جیلیں کاٹیں،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں عمر ایوب کے علاوہ کسی نے سیاست نہیں کی، یہ تو ڈیڑھ سال میں اپنا سیاسی قد تک نہیں بنا سکے۔اس وقت بانی پی ٹی آئی کو معلومات، ایڈوائزاور پھر اس پر عملدرآمد چاہیے لیکن موجود قیادت کے پاس وہ اسٹریٹجی ہی نہیں ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد شاہ محمود قریشی ، پرویز الہیٰ اور اسد قیصر پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں ، کیونکہ موجودہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی سے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں نکالا جا سکتا ،ان کے پاس اسٹریٹجی نظر نہیں آتی۔

مذاکرات ناکام: پیٹرولیم ڈیلرزایسویسی ایشن کا پمپس بند کرنے کا اعلان

انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنی چاہیے ، جب بھی بانی پی ٹی آئی نے بلایا ملاقات کیلئے جاؤں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More