خبردار! بارش میں سولر پینل خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں

سچ ٹی وی  |  Aug 30, 2024

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان کئی شہری اب سولر پینل کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ سولر پینل کے جہاں فائدے ہیں وہاں نقصانات بھی موجود رہتے ہیں۔

سولر پینل کو ایک محفوظ طریقے سے ذیزائن کیا گیا ہے مگر چونکہ اس میں بھی دیگر بجلی کے آلات کی طرح تاریں نصب ہوتی ہیں تو یہ آپ کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

سولر پینل کی تار اگر ٹوٹ جائیں، غلط لگ جائیں یا ان کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو ممکنہ خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خاص طور پر بارش کے موسم میں سولر پینل کے قریب جانے سے گریز زیادہ بہتر آپشن ہے۔

یہاں آپ کو سولر پینل کے خطرات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

برقی جھٹکااگر سولر سسٹم خراب ہو تو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ موسلا دھار بارش کے موسم میں سولر پینل میں پانی داخل ہوجاتا ہے جس سے بجلی کے جھٹکے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

آگ کا خطرہشاذ و نادر صورتوں میں ناقص سولر پینل زیادہ گرم اور آگ پکڑ سکتا ہے۔ اگر پانی سسٹم میں داخل ہو تو شارٹ سرکٹ کا سبب بنتا ہے تو یہاں یہ بات غیر طلب ہے کہ بارش اس خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

پھسلنے کا خطرہبرسات کے موسم میں چھتوں پر لگے سولر سسٹم کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ پاؤں پھسلنے کی صورت میں آپ اس سے ٹکرا سکتے ہیں۔

سولر پینل کے خطرات سے بچنے کے طریقےاپنے سولر پینل سسٹم کا باقاعدگی سے معائنہ اور دیکھ بھال کریں۔

ایک اچھے ٹیکنیشن کے ذریعے سولر سسٹم کی مناسب تنصیب اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ اس کے خراب ہونے کا کوئی چانس نہ رہے۔

پینلز کی تنصیب ایسے زاویے اور سمت میں کریں کہ وہ سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ جذب کر سکیں اور بارش کے موسم میں پینلز پر پانی جمع نہ ہو۔

شدید بارشوں کے دوران سولر پینلز کو چھونے یا ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More