ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔پاکستان بھر میں 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 1.1 ملین روپے ہوگئی ہے۔ 15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں خاص طور پر ان گرڈ سسٹمز پر لاگو ہوتی ہیں، جنہیں نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،تاہم وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں اور بیٹریاں استعمال کرتے ہوئے توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنے کی ضرورت ہوگی۔