دیپیکا کی بیٹی سے ملنے اسپتال چلے گئے۔۔ مکیش امبانی کی اسپتال جانے کے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Sep 10, 2024

بھارتی ارب پتی صنعتکار مکیش امبانی، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان سے ملنے کے لیے اسپتال پہنچے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ ملاقات ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی، جو امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے۔

رپورٹس کے مطابق، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد مکیش امبانی سخت سیکیورٹی میں اسپتال پہنچے۔ ان کے اسپتال پہنچنے کی خبریں جلد ہی میڈیا کی زینت بن گئیں، اور اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی سامنے آئیں۔ امبانی، جو رنویر اور دیپیکا کے قریبی دوست ہیں، خصوصی طور پر بچی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دینے آئے تھے۔

یاد رہے کہ امبانی خاندان اور اداکار جوڑی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ رنویر سنگھ نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے موقع پر ڈانس پرفارمنس دی تھی، جبکہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی حمل کے باوجود شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کو فی الحال اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں کچھ دن اور اسپتال میں قیام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More