نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت 6 سے 8 مہینوں کی مہمان ہے اور ممکن ہے یہ مسلم لیگ ن کا آخری اقتدار ہو، اب پنجاب کے لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت کا ساتھ دیتے ہیں۔

جاوید عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر نوکری نہیں کر سکتا، سچی اور کھڑی بات والوں کی گنجائش نہیں رہی، ہمارا ہوٹلوں میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔

سٹیٹ بینک نے شرح سود2فیصد کم کر دی

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اقتدار کی خاطر مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ قربان کر دیا، ہم نے لوگوں کو ایک بیانیہ دیا اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا، یہاں تک کہ بعض جرنیلوں کے بارے میں نام لے کر ذکر کیا گیا، اس بیانیہ کو عوام میں پذیرائی مل رہی تھی، مگر اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ہم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بہترین ٹیم انہیں چھوڑ کر چلی گئی جن میں بہت سارے سینئر رہنما شامل تھے، 8 فروری کے الیکشن میں پنجاب کے نوجوانوں نے مسلم لیگ ن کے خلاف ووٹ دیا، آئندہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا بطور جماعت دوبارہ کھڑا ہونا بہت مشکل ہے، ہم عوام کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت 6 سے 8 مہینوں کی مہمان ہے، ممکن ہے یہ مسلم لیگ ن کا آخری اقتدار ہو، اب پنجاب کے لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس سیاسی جماعت کا ساتھ دیتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور حامد رضا کا اسپیکر کی چائے پینے سے انکار

جاوید عباسی نے واضح کیا کہ اب پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا بہت مشکل ہے کیونکہ ان کی پالیسیوں سے شدید اختلافات ہیں، ان کے بچوں کے ساتھ چلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حلقے کے لوگوں سے مشاورت جاری ہے، جلد ہی اپنی سیاست کا فیصلہ کرلوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More