کراچی میں دھند کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Nov 01, 2024

کراچی کے شہری خبردار رہیں! جمعہ اور ہفتے کو شہر قائد کی فضاوں پر دھند چھا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر نے پیشن گوئی کی ہے کہ بلوچستان سے آنے والی گرم اور خشک ہوائیں کراچی کا رخ کر رہی ہیں، جس سے شہر کی فضائیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ ان صحرائی ہواوں کی وجہ سے صبح کے اوقات میں حد نگاہ میں کمی اور فضا میں ہلکی دھند چھا جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس موسم کے دوران نمی کی کمی اور تیز ہوائیں کراچی کے موسمی مزاج میں تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔

شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ صبح سویرے سڑکوں پر حد نگاہ کم ہونے کے سبب ڈرائیور حضرات خاص طور پر محتاط رہیں اور گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں۔ ماسک کا استعمال بھی مفید ہوگا تاکہ خشک ہواوں کے ذرات سانس کے ذریعے جسم میں داخل نہ ہو سکیں۔ باہر نکلتے وقت پانی کا استعمال بڑھائیں اور جلد کو نم رکھنے کے لیے موئسچرائزر لگائیں۔ دھند میں گاڑی چلاتے ہوئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More