ہماری ویب | Nov 01, 2024
پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل بحال! ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل میں خرابی کو دور کرنے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق، جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون کیبلز میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں، جنہیں ٹھیک ہونے میں تقریباً چار ماہ کا وقت لگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے، اور اب انٹرنیٹ اپنی مکمل رفتار اور کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ 2023 میں کنیکٹیویٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا، جس کا مقصد آئندہ دو سالوں میں تین مزید کیبلز کا اضافہ کرنا ہے تاکہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار اور استحکام میں اضافہ کیا جا سکے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More