توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور ، پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Nov 01, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟ وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے۔

عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

جسٹس میاں گل حسن نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More