سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2024 کی تیسری سہ ماہی میں ملکی و غیرملکی عمر ہ زائرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 54 ہزار751 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے، بیرون ملک سے آنے والے عمرہ ز ائرین کی تعداد 3.3 ملین رہی جو 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 29.2 فیصد زیادہ ہے۔
2 جنوری سے قبل عازمین اپنا حج پیکج، روانگی کا مقام اور قربانی کے آپشن تبدیل کر سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
مرد زائرین کی تعداد 1.7 ملین یعنی 51 فیصد اور خواتین عمرہ زائرین کی تعداد 1.6 ملین ریکارڈ کی گئی، جو 49 فیصد رہی جبکہ داخلی عمرہ زائرین کی تعداد 2.9 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 42.4 فیصد زیادہ رہی۔
سعودی عرب میں رہنے والے غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد 2.2 ملین تھی جو کل تعداد کا 76.9 فیصد بنتا ہے، ان میں مردوں کی تعداد 1.8 ملین اورخواتین کی تعداد ایک ملین رہی۔
2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون ملک سے 35 سے 44 سال کی عمر کے سب سے زیادہ عمرہ زائرین آئے جو کل بیرونی عمرہ زائرین کا 17.6 فیصد تھے۔65 سال اور اس سے زائد عمر کے زائرین کی تعداد 9.2 فیصد رہی۔