افریقی ملک ایتھوپیا میں ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
فتح جنگ کے قریب بس الٹ گئی ، 10 افراد جاں بحق ، 17 زخمی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ملک کے مشرقی حصے بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر پیش آیا ،زخمی ہونے والے افراد کو بونا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔