پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل بروز جمعہ سے کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک نیو لینڈز کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔پروٹیز نے سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بالر میر حمزہ کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کئے جانے کی توقع ہے۔
مجیب الرحمان اور جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کردیا
عامر جمال نے سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں، دوسری اننگز میں ایک اوور کرانے پر وہ تنقید کی زد میں ہیں۔
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان کے نام رہی تھی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین صفر سے کلین سویپ کیا تھا۔
جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان اس ٹیسٹ سیریز کو برابر کرنے کے لئے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔