سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں،ریاض میں 5 ہزار 341 پاکستانی قید ہیں جبکہ جدہ میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔

چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار

گزشتہ 3 سال میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو رہائی دلائی گئی،سعودی جیلوں سے 253 قیدیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی ملی۔

پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا،400پاکستانیوں کی وطن واپس منتقلی کیلئے تفصیلات سعودی حکام کو دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More