سرکاری حج اسکیم :عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500عازمین نے دو اقساط میں 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے۔

ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے،عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16 ارب 30 کروڑ روپے جمع کرائے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس :استغاثہ کے 4چشم دید گواہان نے بیان ریکارڈ کرا دیا

دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے چار لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے،حج اخراجات کی دوسری قسط 27 دسمبر سے دو جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔

حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے،سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

ملک بھر میں 6سالوں کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ

سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی،رہائش، ٹکٹ ،ٹرانسپورٹ،خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات کی آخری قسط حج پیکیج کے حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More