یہ حکومت کو ناجائز کہتے تھے انہیں سے مذاکرات کر رہےہیں، فیصل واوڈا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

سینیٹر وسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ حکومت کو ناجائز کہتے تھے اب انہیں سے بات کر رہےہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے ” گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی والے پراپیگنڈا کرنے کے چیمپئن ہیں،علی امین گنڈا پور نے کہا9 مئی کرنے والوں کو اون کرتا ہوں۔

روزانہ شوکاز سے تنگ آگیا ہوں بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہتری آ رہی ہے، اسٹیکر بدلتا رہتا ہے پاکستان کیلئے پیچھے کام ہوتارہتا ہے، پیچھے کام کرنے والوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیا، 2025میں بہت ساری چیزیں ہوتی نظر آئیں گی۔

سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت کا بھی اسٹیکر بدل سکتا ہے؟ جواب دیا کیا کبھی آپ نے سنا کسی حکومت نے 5 سال مکمل کئے ہوں، شہباز شریف عقلمند آدمی ہیں وہ اپنے بھائی اور بانی والی غلطی نہیں کر رہے۔

تحریک انصاف کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی، رانا ثناء اللہ

مذاکرات کل ختم ہو جائیں گے، 20 جنوری ٹرمپ کارڈ کے بعد دوبارہ شروع ہوںگےاس جمہوریت ڈھانچے اور ایکسپائرڈ لوگوں نے پاکستان کو کیا دیا ہے، پاکستان کو ملک دشمنی اورچوری کےعلاوہ کیا ملا ہے، پی ٹی آئی نے دھرنے کئے، آئی ایم ایف کو لیٹر لکھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم اورحکومت دونوں چاہتے ہیں بانی جیل میں رہیں،جب دونوں چاہتے ہیں بانی جیل میں رہیں تو بات چیت سے کیا نکالنا ہے، 26  نومبراور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

ٹرمپ کا مسئلہ بھی ختم اور ہواوں کا رک بھی بدل گیا ہے، 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پرمیرا خیال نہیں کلیئر ہوں، تاریخ بدلی جا سکتی ہے فیصلہ نہیں بدلا جا سکتا،اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،100 فیصد سزا ہی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More