شہر قائد میں سرد موسم کے دیوانے تیار ہوجائیں، کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دو دنوں تک ٹھنڈی ہوائیں شہر کا مزاج مزید سرد بنا سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو ہوائیں اپنی رفتار بڑھائیں گی، جس کی وجہ سے نہ صرف رات بلکہ دن کے اوقات میں بھی ٹھنڈ کا احساس زیادہ ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے بھی محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی، جو اب مزید بڑھنے کے آثار دکھا رہی ہے۔
کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی کی شدت نے لوگوں کو گرم کپڑوں میں لپٹنے پر مجبور کر رکھا ہے۔