پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ کم ہوگئی، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اسلام آباد ٹول پلازہ ہیوی گاڑیوں کیلئے بند، موٹروے ایم 2 کولاہور سے چکری تک اورموٹروے ایم 3 کوفیض پورسے جڑانوالہ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
شدید دھند برقرار، حد نگاہ انتہائی کم، کئی مقامات سے موٹرویز بند
موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک،موٹروے ایم 5 رحیم یارخان سے ملتان تک بڑی گاڑیوں کاداخلہ بند، موٹروے ایم 11 کو لاہورسے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔