کراچی 15 جنوری 2025 : آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 9 ویں آکسفورڈ بگ ریڈ (او بی آر) میں کامیاب ہونے والوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ عالمی ادبی مقابلہ طلبہ میں مطالعے کا ذوق اور اہمیت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
نویں آکسفورڈ بگ ریڈ کا مقابلہ 7 دسمبر 2023 کو شروع ہوا، جس میں پاکستان بھر سے 1,142 طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ مقابلے میں ملک کے مختلف علاقوں سے اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ آکسفورڈ بگ ریڈ مقابلے تین لیول پر مشتمل ہوتے ہیں ، جو مختلف عمر کے گروپوں کے لیے مخصوص ہیں۔ لیول 1 جماعت 1 سے 3 ,لیول 2 جماعت 4 سے 6 ، لیول 3 جماعت 7 سے 9 شامل ہیں۔
پاکستان میں اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ نے بین الاقوامی سطح پر چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، میکسیکو، ارجنٹائن، پیرو اور بھارت کے طلبہ کے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی شاخوں کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کیا۔
اس سال کھارادر آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گریڈ 9 کے درشوم علی نے تیسرے لیول میں عالمی سطح پر رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ کھیوڑہ وننگٹن اسکول گریڈ 6 کی عنابیہ امتنان نے دوسرے لیول میں بین الاقوامی سطح پر رنر اپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
ہم تمام شرکاء کو ان کی شاندار کوششوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسکولوں، اساتذہ، اور والدین کو ان نوجوانوں کی کارکردگی اور حوصلہ افزائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں