پاکستانی نژاد انگلش اسٹار ثاقب محمود کو بالآخر بھارت کا ویزا مل گیا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

پاکستانی نژاد انگلش اسٹار ثاقب محمود کو بالآخر بھارت کا ویزا مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انگلش فاسٹ باؤلر کو وائٹ بال ٹور کے لیے ویزے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، ثاقب محمود کو دو بار ہندوستانی ویزا حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا رہا۔

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

پچھلے سال آف اسپنر شعیب بشیر کو بھی ویزے کی تاخیر کے باعث حیدرآباد میچ سے باہر رہنا پڑا تھا،لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی تیسرے میچ میں راجکوٹ میں داخل ہونے پر روکا گیا تھا۔

واضح رہے انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر بہت پرجوش ہوں،محمد ہریرا

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 22 جنوری جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More