پاکستان کا پہلا خودساختہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

سچ ٹی وی  |  Jan 17, 2025

پاکستان کا الیکٹرو آپٹیکل (ای او) سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا، ای او ون پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ ہے۔

پاکستان کاالیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا، چینی میڈیا نے بتایا کہ سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا

چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کو لانگ مارچ ۔ ٹو ڈی کیریئر راکٹ سے لانچ کیا گیا، جو مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

ای او ون پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ ہے، جسے وسیع مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، جس میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت اوردفاع شامل ہے۔

مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اسپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے اور مقامی طور پر تیار سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفرمیں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ EO-1 سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ مشن خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا، جبکہ ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More