روس اور ایران کے اسٹریٹجک شراکت داری کے جامع معاہدے پر دستخط 

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

روس اورایران نے اسٹریٹجک شراکت داری کے جامع معاہدے پردستخط کردیئے ہیں۔

کریملن میں مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے صدورنے معاہدے پردستخط کئے، معاہدہ کے تحت روس اورایران دفاع، انسداد دہشت گردی میں تعاون کریں گے۔

اسرائیلی کابینہ نےغزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

مالیات، ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت کے شعبوں میں تعاون کوبڑھایا جائےگا، روس اورایران ثقافت، سائنس اورانجینئرنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ  ایران اور روس  جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی بات چیت ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے روس کے سرکاری دورے کے دوران ہوئی تھی۔

23 دسمبر کو ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے روس کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک روسی وفد سے تہران میں ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More