ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا۔
چار کھلاڑیوں کے آؤٹ کے ہونے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے بیٹنگ کو سہارا دیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری، انہوں نے 84 رنز بنائے۔
197 کے اسکور پر سلمان آغا بھی دو رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے۔
شاہد آفریدی نے جیولن تھرور بننے کیلئے ارشد ندیم سے کلاس لی
200 کے ہی اسکور پر محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اسکور 225 پر پہنچا تو خرم شہزاد سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ ساجد خان کی 230 کے اسکور پر گری، انہوں نے 18 رنز بنائے، ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے تین تین ، کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز بھی آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہے، ساجد خان کی شاندار بائولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے پہلے چار کھلاڑی 22 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک رنز، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 34 ہوا تو نعمان علی نے ان کا پانچواں کھلاڑی بھی پویلین بھیج دیا۔
42 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے چھٹا کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا، ویسٹ انڈیز کا اسکور 51 ہوا تو نعمان علی نے ساتواں کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔