ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پرانی روایت توڑ دی۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈا کیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بائولنگ کا آغاز کیا، انکی پہلی گیند کپتان شان مسعود نے کھیلی کر تاریخ رقم کردی۔
ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی برتری حاصل
اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بالنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔
مجموعی طور پریہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنرنے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بالنگ کا آغازکیا۔
پچھلی 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں کی تھیں، جس میں 3 مرتبہ بنگلادیش سے، 4 مرتبہ بھارت اور 2 بار پاکستان نے اسپنرز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔