موریطانیہ میں کشتی کے المناک حادثے کے حوالے سے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔
غیر قانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن پر انسانی اسمگلرز کی جانب سے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے۔
حادثے میں جاں بحق گجرات کے ابوبکر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ مزید پیسوں کا تقاضا کیا گيا اور اس لیے نوجوانوں کی جان لی گئی۔
مراکش کشتی حادثہ، ایف آئی اے کے 20 اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع
یاد رہے کہ جمعرات کو موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی سانحے میں اب تک 29 متاثرہ خاندان سامنے آئے ہیں۔