بنوں میں پولیس کی موبائل کو بم دھماکے سے جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود باران پل کے قریب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بن گئی ، دھماکے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی۔
خیبر کی وادی تیراہ میں دھماکا ، متعدد موٹر سائیکلیں تباہ
دھماکے کے بعد فورسز نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ 3 ماہ قبل ضلع بنوں میں خارجی دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 12 جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔