اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ کی ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟

سچ ٹی وی  |  Apr 08, 2025

بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ فلم 2018 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیش دیشمکھ بطور وِلن ایک کرپٹ سیاستدان کا مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جو اس فلم کے پچھلے حصے کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔

اجے دیوگن فلم میں انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھائیں گے جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کرتا ہے اور ان کی چھپائی ہوئی دولت کا راز فاش کر کے اسے قبضے میں لیتا ہے۔ فلم میں وانی کپور امے پٹنائک کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سوربھ شکلا، سورپیا پاٹھک، اور رجت کپور شامل ہیں۔

سنسنی اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 1 مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More