سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد آمد

سچ ٹی وی  |  May 09, 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیرکی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More