پاکستان کی دراندازی کی کوشش میں زیادہ تر حملے ناکام بنائے، تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی کرے، انڈین فوج

بی بی سی اردو  |  May 10, 2025

پاکستان کی حکومت اور فوج نے اعلان کیا ہے کہ انڈین حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا۔ اس آپریشن سے قبل پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ان حملوں کے نتیجے میں فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہےدوسری جانب انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے مغربی محاذ پر فوجی کارروائی کے دوران انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل استعمال کیے جن سے محدود پیمانے پر نقصان ہوا ہے تاہم دراندازی کی زیادہ تر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔چین اور امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سنیچر کے روز دن 12 بجے تک ہر طرح کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئیانڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کے میچز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں

پاکستان کی دراندازی کی کوشش میں زیادہ تر حملے ناکام بنائے، تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا ہی کرے، انڈین فوج

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More