گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کردیا

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

گوگل نے تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اپنے رنگین "G" لوگو کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق iOS اور Pixel فونز پر گوگل ایپ کی ایک اپ ڈیٹ اب ایک نیا لوگو دکھاتی ہے جو لوگو کے سرخ، پیلے، سبز اور نیلے رنگوں کو ملا دیتا ہے۔ گوگل نے آخری بار ستمبر 2015 میں اپنے لوگو میں بڑی تبدیلی کی تھی، جب کمپنی نے اپنے فونٹ کو sans-serif فونٹ میں اپ ڈیٹ کیا تھا۔ اس وقت، گوگل نے ایک نیا "G" لوگو بھی ظاہر کیا جس میں برانڈ کے تمام رنگ شامل تھے۔

اگرچہ یہ حالیہ تبدیلی تھوڑی زیادہ لطیف ہو سکتی تھی لیکن نیا ملا ہوا لوگو اسے جیمنی لوگو میں استعمال کیے گئے گریڈینٹ کے مطابق بناتا ہے۔ اب تک ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے صرف iOS اور Pixel فونز پر اپنا لوگو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ کیونکہ "G" اب بھی ویب اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پرانے ڈیزائن کے لوگو کے ساتھ ظاہر ہورہا ہے۔

دوسری جانب گوگل نے ٹیک ویب سائٹ دی ورج کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More