پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔ پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کے استعمال سے خبردار کر دیا۔

غیر رجسٹرڈ موبائل فون کے استعمال کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے آپریشن میں تیزی آگئی۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلی، کلون اور جے وی موبائلز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے، غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں گی اور فون بھی قبضہ میں لے لیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی ڈیوائسز کا استعمال قابل سزا جرم ہے، غیر قانونی موبائل استعمال پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کی خردوفروخت کی اطلاع ایف آئی اے کو دیں، ڈی آئی آر بی ایس سے رجسٹر نہ ہونے والی ڈیوائسز بلاک کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More