برطانوی فٹبالر کو یہود مخالف پوسٹ پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

برطانیہ کے سابق فٹبال کپتان اور برطانوی نشریاتی ادارے پر فٹبال شو کے میزبان گیری لینیکر کو یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

64 سالہ گیری لینیکر انگلینڈ کے سابق فٹبال کپتان اور دو حاضر کے ٹاپ فٹبال پریزنٹرز میں سے ایک ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر فلسطین حمایتی گروپ کی ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس پر چوہے کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی جو تاریخی طور پر یہود مخالف عکس تصور کیا جاتا ہے۔

گو کہ گیری لینیکر نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگ لی تاہم مختلف تنظیموں کی جانب سے انہیں اور ان کے ادارے کو شدید تنقید کا سامنا رہا تھا۔

جس کے بعد ادارے کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اینکر نے اس سیزن کے اختتام پر ادارے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔

گیری لینیکر ماضی میں بھی برطانوی حکومت کی پالیسی پر تنقید کے بعد کچھ دیر کیلئے آف ایئر بھی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More