سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر

سچ ٹی وی  |  May 24, 2025

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر سے متاثر ہوگئی ہیں، صارفین کو اپنے اکائونٹ تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

تفصلات کے مطابق دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی خدمات دوبارہ سے پاکستان کے طول و عرص میں متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، ملک کے کئی علاقوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا استعمال کرنے والے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہدو ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی تھی، جس میں عدالتی حکم کے بعد پی ٹی اے نے جواب جمع کروایا تھا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تھت کہ ملک اس طرح کی بندش کرکے نہیں چلتا کہیں حالات کو سیاسی اور کہیں اور وجوہات سے کنٹرول کرکے چلایا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے کے بجائے ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More