سونے کی قیمتوں کوایک بارپھرپر لگ گئے

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں نیچے آتی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3347 ڈالر کا ہو گیا۔

روس پر یوکرین کے حالیہ بڑے حملےکےبعد گولڈمارکیٹس میں ہلچل دیکھی جارہی ہے،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکے ریٹ 5900 روپے بڑھکر 353100 روپے ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 5058 روپے کے اضافے سے 302726 روپے ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More