بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

بحریہ ٹاؤن فیز ٹو کارپوریٹ آفس اور گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سمیت دیگر جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو نیب ریجنل آفس اسلام آباد میں ہوگی۔ بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 11 بجے کا وقت رکھا گیا ہے۔

نیب کے مطابق نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن فیز ٹو کارپوریٹ آفس، روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی اور گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام آباد شامل ہیں۔ ارینہ سینما اور سفاری کلب کی بھی نیلامی ہو گی ۔ خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے نیب آفس اسلام آباد میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More