کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 78 دوبارہ گرفتار، فائرنگ میں ایک قیدی ہلاک اور چار اہلکار زخمی

بی بی سی اردو  |  Jun 03, 2025

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 78 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس دوران فائرنگ میں ایک قیدی ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ حالیے تنازعے کے دوران 96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا اور کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔حوثی جنگجوؤں نے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر بریفنگ دی ہے۔رفح میں امداد کے منتظر فلسطینی شہریوں کے ہجوم پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اتوار کے روز غزہ میں امداد کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کے علاقے جبالیہ میں جھڑپوں کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 78 دوبارہ گرفتار، فائرنگ میں ایک قیدی ہلاک اور چار اہلکار زخمی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More