سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 3378 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخ میں اس کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار245روپے کی کمی سے 3لاکھ 59 ہزار55 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1925 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار831 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں54 ڈالر کی کمی آئی ہے جب کہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ تین دنوں میں3 ہزار 945 روپے کی کمی آچکی ہے۔