مستونگ میں لیویز لائن پر حملہ، نوجوان جاں بحق، فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد ہلاک، 3 زخمی

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

بلوچستان میں لیویز لائن پر دہشت گردوں کے حملے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مستونگ بازار میں 20 سے زائد دہشت گردوں نے لیویز لائن پر حملہ کیا اور احاطے میں کھڑی کئی گاڑیاں جلا دیں، واقعے کی اطلاع پر پولیس، ایف سی ودیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے۔ بعدازاں آماچ پہاڑی سلسلے میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایک بینک کو بھی لوٹا اور وہاں بھی عملے کو یر غمال بنا کر ریکارڈ نذرآتش کردیا۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش و گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More