4 دن سے ایک ہی کپڑے پہنے ہے۔۔ ربیکا خان کی بھڑکیلے لباس میں ویڈیوز دیکھ کر صارفین کی ہنسی چھوٹ گئی ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 16, 2025

"براہِ کرم حکومتِ پاکستان سے گزارش ہے کہ رابعہ خان کو کچھ رنگین اِنرز گفٹ کر دیے جائیں۔"

"آپ کارٹون لگنے لگی ہیں، یہ کیسا لباس ہے؟ جو کچھ بھی تھا پہن لیا؟ یہ کون سا فیشن ہے، ڈبل کپڑے پہنے ہوئے؟"

"بہت اوور ہو چکی ہیں، ہر ویڈیو میں اتنی حرکت کیوں؟ کبھی سکون سے بیٹھتے نہیں دیکھا۔"

"چار دن سے ایک ہی لباس پہنے پھر رہی ہیں، اب تو کپڑے بدل لیں!"

"شادی شدہ ہو کر بھی اتنا بے ڈھنگا پرس؟ یہ تو چار سال کی بچیاں بھی نہ اٹھائیں۔"

پاکستانی سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ربیکا خان، جو کہ انسٹاگرام پر 60 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر 2.86 ملین سبسکرائبرز رکھتی ہیں، اپنی شادی کے بعد سے خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ رواں سال جون 2025 میں انہوں نے حسین ترین کے ساتھ نکاح کیا، جس کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا، مگر اب ان کے گھومنے پھرنے کی ویڈیوز نے صارفین کو تقسیم کر دیا ہے۔

ربیکا خان اور حسین ترین اس وقت شمالی علاقہ جات میں اپنے قریبی دوستوں جیسے حفصہ، شہیر اور دیگر کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔ اس دوران رابعہ نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بالی ووڈ گانوں پر رقص کرتے ہوئے کئی ریلز پوسٹ کی ہیں۔ خاص طور پر رانی مکھرجی کے گانے ’’لڑکی کیوں‘‘ پر ان کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی ہے۔ انہوں نے شوہر حسین ترین کے ساتھ بھی ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ پیلے رنگ کا فلورل جمپ سوٹ اور کالا اِنر پہنے نظر آئیں۔

لیکن جہاں مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان ویڈیوز کو لائک کیا، وہیں سوشل میڈیا کے کچھ حلقے رابعہ کی ڈریسنگ اور انداز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان پر ’’اوور ایکٹنگ‘‘ اور ’’بے ڈھنگے فیشن سینس‘‘ کے طعنے دیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر ان کے لباس، مسلسل ایک ہی کپڑوں میں دکھائی دینے، اور بچوں جیسے پرس پر خوب مزاحیہ تبصرے ہو رہے ہیں۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب رابعہ خان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن اس بار ان کی شادی کے بعد بدلتے انداز پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات پر بھی تقسیم دکھائی دیتے ہیں کہ ایک نئی نویلی دلہن کو کس حد تک آزاد ہونا چاہیے یا سماجی توقعات کے مطابق خود کو ڈھالنا چاہیے۔

ربیکا خان نے تاحال ان تنقیدوں کا کوئی جواب نہیں دیا، مگر ان کی پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کو بھرپور انداز میں انجوائے کر رہی ہیں چاہے سوشل میڈیا کچھ بھی کہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More