ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات سے توقعات، شکوک کا خاتمہ یا نئے تنازعات کا آغاز؟

اردو نیوز  |  Oct 25, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی ایشیا کا دورہ نہ صرف سفارتی بلکہ تجارتی حیثیت سے بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے اور اس دوران ان کی تمام تر توجہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر مرکوز ہو گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو جنوبی ایشیائی ممالک کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کا آغاز ملائیشیا سے ہو گا جس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گے۔

صدر ٹرمپ جمعرات کو جنوبی کوریا ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

پانچ روزہ دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی کوشش ہو گی کہ مختلف ایشائی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کی جائیں جس میں اہم معدنیات پر بات چیت بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات ایسے ماحول میں ہونے جا رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور اہم معدنیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تجارتی معاہدے ختم ہو چکے ہیں۔

تاہم دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے سربراہوں کی ملاقات کے ایجنڈا سے متعلق سرکار طور پر تفصیلات نہیں جاری کی گئیں۔

اس ملاقات سے ایسی کسی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا سکتی کہ امریکہ، چین کے لیے پہلی والی تجارتی شرائط بحال کر دے گا جو صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے لاگو تھیں۔

تاہم عبوری معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے جس میں ٹیرف کے حوالے سے معمولی ریلیف کی توقع کی جا سکتی ہے یا چین امریکہ سے سویا بین اور بوئنگ جہاز خریدنے پر آمادہ ہو جائے۔

صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ فوٹو: روئٹرزسال 2020 میں صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران بھی چین وعدہ خلافی کرتے ہوئے ممکنہ معاہدوں سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

بدھ کو صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات طویل ہو گی جس میں دونوں فریقین کو اپنے مفادات سے متعلق بہت سے سوالات اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کا موقع ملے گا۔ 

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کئی ماہ سے جاری ہے اور اکتوبر کے مہینے میں اس وقت انتہائی شدت اختیار کر گئی تھی جب بیجنگ کی جانب سے نایاب زمینی معدنیات کی برآمد پر پابندی لگائی گئی۔

جس کے بعد امریکی صدر نے چین پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تاہم پچھلے کچھ روز سے وہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

اتوار کو صدر ٹرمپ ملائشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم سے ملاقات کے علاوہ جنوبی مشرقی ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں  بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ پیر کو جاپان روانہ ہوں گے جہاں منگل کو وہ جاپان کی نومنتخب وزیراعظم ساناتے تائچی سے ملاقات کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More