قومی مفادات اور عوامی املاک کے تحفظ کے لیے طاقت استعمال کریں گے: ایرانی فوج

بی بی سی اردو  |  Jan 10, 2026

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں امریکہ پر ایران میں بدامنی اور پرتشدد کارروائیوں کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔ایران میں 28 دسمبر کو شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور ایرانی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان مظاہروں میں اب تک کم از کم 50 مظاہرین اور 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ایران کی شوریٰ عالی امنیت ملی (سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل) نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کا مقصد امریکہ کو خوش کرنا ہے۔پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھ جنوری کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

قومی مفادات اور عوامی املاک کے تحفظ کے لیے طاقت استعمال کریں گے: ایرانی فوج

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More