ایران کا سکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 53 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، یو اے ای پر ایرانی میزائل حملے میں پاکستانی شہری ہلاک

بی بی سی اردو  |  Feb 28, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل ہے اور امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیںپاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران پر آج کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع کر دیے گئے ہیں۔ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر بھی جوابی میزائل حملے کیے ہیں۔ بحرین، ابوظہبی اور قطر میں میزائل حملے ہوئے ہیں جبکہ ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابوظہبی میں ملبہ گرنےسے ایک ایشیائی نژاد شخص ہلاک ہو گیا ہے۔خطے میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے لیے اپنے فضائی آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، متعدد ایئرلائنز نے یا تو اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا انھیں دوسرے راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

ایران کا سکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 53 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، یو اے ای پر ایرانی میزائل حملے میں پاکستانی شہری ہلاک

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More