یہ بہت عجیب لمحہ تھا ۔۔ اذان کی آواز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو ٹیم بھول نہیں پا رہی؟

اُردو وائر  |  Mar 06, 2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز تو جاری ہیں لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ایک ایسا بیان وائرل ہے جس میں وہ اذان کا احترام کر رہے ہیں۔ عام طور پر جب کوئی کھلاڑی ایسا کرتا ہے تو اسے توجہ مل ہی جاتی ہے۔

لیکن پیٹ یہ پہلی مرتبہ نہیں کر رہے ہیں مذہبی اور اخلاقی حدود کا خیال رکھتے ہوئے پیٹ نے کئی مرتبہ اسلام کا احترام کیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کچھ ایسے جذبات محسوس کیے ہیں جو کہ ناقابل بیان ہیں، انہیں میں سے ایک ہے اذان۔ کھلاڑی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے مگر دور سے بھی اذان کی آواز انہیں سنائی دے رہی تھی، اسی دوران ایک ایسی خاموشی کو محسوس کیا جس نے انہیں کافی اچھا احساس دلایا۔

کھلاڑی اس لمحے کو کول مومنٹ یعنی اطمینان بخش لمحے سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے میچ جیتنے پر آسٹریلوی ٹیم روایتی جشن منا رہی تھی جس میں شراب کا استعمال کیا جا رہا تھا مگر پیٹ نے یہ کہہ کر شراب کے جشن کو رکوا دیا کہ ساتھی مسلمان کھلاڑی کو یہ پسند نہیں ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More