ایمرجنسی سروس 1122 کی ایمبولینس کراچی پہنچ گئیں، افتتاح 31 مئی کو ہوگا

اُردو وائر  |  May 28, 2022

حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریسکییو 1122 کہ سروس جلد متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 40 سے زائد جدید ایمبولینس شہرقائد پہنچادی گئی ہیں۔

صوبہ سندھ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 31 مئی سے ریسکیو 1122 کی سروس مکمل طور پر فعال کردی جائے گی جبکہ جلد ہی صوبے کے دیگر شہروں تک بھی اسے پھیلا دیا جائے گا۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کا افتتاح وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیرصحت کریں گے، 40 سے زائد جدید ایمبولنس کراچی پہنچادی گئی ہیں جنہیں کمپنی کے شوروم میں کھڑا کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 30 مئی سے آپریشن شروع کیا جائے گا ریسکیو 1122 کے تحت 50 ایمبولینس سے کراچی میں آپریشن شروع کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بھی کہا تھا کہ صوبے کے دیگر ڈویژنز اور اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 شروع کیا جائے گا۔ انڈس ہائی وے اور موٹر وے پر ہر 50 کلو میٹر پر ایمبولینس، فائر بریگیڈ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ کراچی میں ہر 10 کلومیٹر پر کویک ریسپانس سینٹر بنایا جائے گا۔

واضح رہے ریسکیو 1122 سروس طویل عرصے سے پنجاب بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ ہنگامی حالات، میڈیکل ایمرجنسی سمیت مختلف واقعات میں ریسکیو 1122 سروس استعمال کی جاتی

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More