شہری آئی ٹی کی نوکری چھوڑ کر گدھوں کے فارم سے لاکھوں روپے کمانے لگا

اُردو وائر  |  Jun 14, 2022

شہری آئی ٹی کی نوکری چھوڑ کر گدھوں کے فارم سے لاکھوں روپے کمانے لگا

ریاست کرنا ٹکا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سری نواس گوڑا نے کناڈا ضلع کے ایک گاؤں میں 8 جون کوگدھوں کے فارم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے—

ریاست کرنا ٹکا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سری نواس گوڑا نے کناڈا ضلع کے ایک گاؤں میں 8 جون کوگدھوں کے فارم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے

بھارت میں ایک شہری آئی ٹی کی نوکری چھوڑکر گدھوں کے فارم سے لاکھوں روپے کمانے لگ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسان کو اچھی نوکری چھوڑ کر ایک ایسی چیز میں ہاتھ ڈالنا جس میں نہ اس کو تجربہ ہو اور نہ ہی اس سے پہلے کسی نےکیا ہو تو یہ کام کرنے کیلئے کافی ہمت اور دل چاہیے۔

ایک ایسی ہمت بھارتی شہری نے دکھائی ہے جس نے آئی ٹی کی اچھی نوکری چھوڑ کر گاؤں میں گدھوں کا فارم کھول لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرنا ٹکا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سری نواس گوڑا نے کناڈا ضلع کے ایک گاؤں میں 8 جون کوگدھوں کے فارم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ،یہ کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے بعد ملک کا دوسراگدھوں کا فارم .

سری نواس بی اے گریجویٹ ہیں، انہوں نے 2020 تک ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کیا لیکن بعد ازاں اسے چھوڑ دیا اورگاؤں میں 2.3 ایکڑ کی جگہ پر اسیری فارمز کی بنیاد رکھی۔

کا کہنا ہے کہ شہری گدھی کا دودھ پیکٹوں میں خرید سکیں گے جبکہ 30 ملی لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 150 بھارتی روپے ہوگی اور یہ مالز، دکانوں اور سپر مارکیٹوں پر دستیاب ہوگا۔

سری نواس نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے پہلے ہی17 لاکھ روپے کے گدھی کے دودھ کے آرڈر مل چکے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More