News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو، سخت پریکٹس جاری     جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاكرات نہیں کریں گے، روحاني     ایڈ مرل ذکاءاللہ سے بحرین کی اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقاتیں     بالوں کو ہفتے میں کتنے دن دھونا چاہیے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی     معروف گلوکار نجم شیراز نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا     ویڈیو لیک کے بعد عامر خان کی بیوی کا جواب بھی سامنے آگیا     حزب اللہ نے تباہ شدہ اسرائیلی ڈرون کا ملبہ اٹھا لیا     معروف گلوکار نجم شیراز نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا     احمد کے علاج کےلیے رقم امریکی اسپتال بھجوادی گئی     یورپی یونین سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گی     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kuwait starts visa issuance to Pakistanis Kuwait starts visa issuance to Pakistanis
Yasir Shah & Shahid Afridi Indoor Net Session During Training Camp Yasir Shah & Shahid Afridi Indoor Net Session During Training Camp
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> BBC Urdu
تازہ ترین خبریں Share your views
امریکہ شمالی کوریا کا میزائل نہیں گرائے گا: ایش کارٹر [بی بی سی اردو] 11 Jan, 2017
ایش کارٹر

ایش کارٹر نے بحیثیت سیکریٹری دفاع اپنی آخری پریس کانفرنس کی

امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کا کوئی میزائل خطرے کا باعث نہیں بنتا تو امریکہ اس پر جوابی وار نہیں کرے گا۔

ایش کارٹر کے مطابق امریکہ اس میزائل پر حملہ کرنے کی بجائے اس کی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ وزیرِ دفاع ایش کارٹر کے بیان سے کچھ دن قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کا امریکہ تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا پروگرام پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچے گا۔ لیکن اس میزائل کو کیسے روکا جائے گا، اس بارے میں انھوں مزید تفصیلات نہیں دی تھیں۔

ایش کارٹر نے بحیثیت وزیرِ دفاع اپنی آخری پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکہ کو ذرا سا بھی شبہ ہوا کہ یہ میزائل کسی طرح کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے تو وہ اس کو مار گرائے گا۔

'اگر وہ میزائل بےضرر ہے تو غالباٌ ہم کچھ نہیں کریں گے، بلکہ یہ ہمارے لیے زیادہ بہتر ہو گا کہ ہم اپنے دفاعی مواد کو ضائع نہ کریں اور یہ معلوم کریں کہ اس میزائل کا رخ کس طرف ہے اور کیوں ہے۔'

نئے سال کے موقعے پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کا ملک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

کم جونگ

اقوام متحدہ مختلف قراردادوں میں بارہا شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کا کہہ چکا ہے

اس پریس کانفرنس میں شامل امریکی فوج کے میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بھی ایش کارٹر کے بیان کی حمایت کی۔ جوزف ڈنفورڈنو منتخب امریکی صدر کی انتظامیہ میں سب سے اونچے درجے کے فوجی افسر ہوں گے۔

گذشتہ ہفتے شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے نے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا یہ میزائل 'کبھی بھی اور کہیں تک بھی' مار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے پچھلے سال دو جوہری تجربے کیے اور اپنی جوہری صلاحیتوں میں اہم پیش رفت کر چکا ہے۔

شمالی کوریا نے آج تک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے نہیں کیے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق اگلے پانچ سالوں میں وہ ایسا کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ مختلف قراردادوں میں بارہا شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کا کہہ چکی ہے۔


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal