وزیراعظم نے کسی اور کی نظم علامہ اقبال سےمنسوب کردی

سماء نیوز  |  Jun 06, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کسی اور کی نظم پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال سے منسوب کرکے پوسٹ کردی اور بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توجہ دلانے پر غلطی تسلیم کرلی۔

وزیراعظم نے جس نظم کا حوالہ دیا وہ 2015 میں اردو ادب کیلئے معروف ویب سائٹ ’اردو ویب‘ پر شائع ہوئی ہے اور اس کے خالق سید اسد معروف ہیں۔ انہوں نے اپنی نظم اردو ویب پر نقادوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری 15 سال پرانی کاوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ڈھاکہ کی ویڈیوز بھارت سے منسوب کردی

مگر گزشتہ کئی دنوں سے یہ نظم علامہ اقبال سے منسوب ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہفتے کو سوشل میڈیا کے طوفان میں بہہ کر اس کو ٹوئٹر پر پوسٹ کردیا اور ساتھ لکھا کہ ‘اقبال کی یہ نظم میرے طرز زندگی کو ظاہر کرتی ہے، میں نوجوان نسل کو اس نظم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہوں اور ضمانت دیتا ہوں کہ آپ کی خداداد صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بناتے ہوئے ہم سب میں عظیم صلاحیتیں رکھی ہیں۔’

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری گزشتہ ٹوئٹ میں دی گئی نظم علامہ اقبال کی نہیں ہے مگر میں نظم میں دیے گئے پیغام پر قائم ہوں۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کو تلقین کہ وہ اس نظم کو سمجھیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔

وزیراعظم کی غلطی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مزاح کے طور پر دیگر شاعروں کی طرح طرح کی نظمیں اور یہاں تک کے گانے بھی علامہ اقبال سے منسوب کرکے نصیحت کے ساتھ پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More