پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کردیا

ہماری ویب  |  Jul 05, 2025

پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی کم بُکنگ اور گاڑیوں کی تاخیر کے باعث آج اور کل، یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 کو 2 ٹرینوں کو عارضی طور پر ضم کیا جا رہا ہے۔

کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33 اپ اور 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو 15 اپ اور 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 43 اپ اور 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس کو 5 اپ اور 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس میں ضم کیا گیا ہے۔ یہ ضم صرف آج اور کل (5 اور 6 جولائی) کے لیے مؤثر ہوگا۔

مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ معلومات اور بکنگ کے لیے کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کی ہدایت پر پسینجر فیسیلی ٹیشن ٹیمیں کراچی کینٹ اور دیگر اہم اسٹیشنز پر موجود ہیں تاکہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ مزید معلومات کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117 یا فون نمبر 99201115-021 پر رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق آج کراچی سے آنے جانے والی کچھ ریل گاڑیاں تاخیر کا باعث ہیں۔

45اپ پاکستان ایکسپریس 02:00 کے بجائے 3 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ 05:00 بجے چلے گی۔ 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس 03:30 کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹس کی تاخیر کے بعد 05:45 پر چلے گی۔ کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی 17اپ ملت ایکسپریس شام 05:00 کے بجائے 06 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ رات 11:00 بجے روانہ ہوگی۔

25 اپ بہاؤالدین ایکسپریس 06:15 کے بجائے 1 گھنٹے 15 منٹس کی تاخیر کے بعد 07:30 پر روانہ ہوگی۔ 37 اپ فرید ایکسپریس 07:30 کے بجائے 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو 10:30 بجے روانہ ہوگی۔ بقیہ تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More