بلاول کے وزیراعظم عمران خان پر لفظی وار،وزیراعظم کے مرحوم والد کو بھی نہ بخشا، کیا کہہ دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری نے وفاقی حکومت پر کورونا ٹیسٹنگ جان بوجھ کر کم کرنے کا الزام عائد کردیا۔بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ کم ہونا عوام کے خلاف سازش ہے۔ عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، کورونا کی ٹیسٹنگ کم ہونا عوام کے خلاف سازش ہے۔ بلال بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں واحد سیاست دان ہوں جس نے پہلے دن سے مودی کی مخالفت کی۔پیپلز پارٹی  پہلے دن سے مودی کی مخالفت کر رہی ہے، لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی نے کشمیریوں کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کاز حل ہوجائے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت پر کرپشن کے الزامات بھی لگا دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کرپشن کا ریکارڈ توڑ رہے ہیں، پولیو میں کرپشن، حج میں کرپشن، پی آئی اے میں کرپشن، پورا پنجاب جادو اور کرپشن سے چل رہا ہے۔ بلاول نے وزیراعظم عمران خان کےمرحوم والد کو بھی نہ بخشا اور کہا کہ عمران خان کے والد کرپشن کی وجہ سے نکالے گئے، علیمہ خان کو آپ بھول گئے، سلائی مشین سے نیویارک میں عمارتیں کھڑی ہو رہی ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب ہمیں مجبور کردیا گیا ہے تو کورونا ہو یا نہ ہو، سڑکوں پر نکلیں گے، یہاں سے لے کر اسلام آباد تک پہنچے گے اور ان کو باہر نکالیں گے۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں ہو یا صوبے میں ہو ہم نے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کیا، جب وفاق کورونا کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن پر رو روہی تھی تو سندھ حکومت نے 8 فیصد زیادہ محصولات جمع کیے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More