پاکستان کے اہم شہر میں سنگدل باپ نے 3بیٹیوں اور بیوی کو زہر دیدیا ، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

چیچہ وطنی(این این آئی) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 38 بارہ ایل میں سنگدل باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا جب کہ 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم حق نواز ڈوگر نے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکر بچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجے میں 5سالہ نورین اور7سالہ سحرش اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ8سالہ سویرا اور ثنائ بی بی کو حالت تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More